وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

وفاقی کابینہ نے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہو گی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ

حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتہ کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ہفتہ کی تعطیل کو ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں حتمی منظوری کا بینہ کے اجلاس میں لی جائیگی اور عید الا ضحیٰ کے بعد باقاعدہ طور پر ہفتہ کی تعطیل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More