طارق فضل چودھری سمیت دیگر نے الیکشن ٹربیونل کی شفافیت پر اعتراضات اٹھا دیے

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطارق فضل چودھری سمیت دیگر نے الیکشن ٹربیونل کی شفافیت پر اعتراضات اٹھا دیے۔

اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے منتخب اراکین کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں جمع کر ادی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان میں طارق فضل چودھری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل شامل ہیں۔

اپیلیں منظور،سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سائفرکیس میں بری

درخواست گزاروں نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ ہم الیکشن ٹربیونل کے پروسیس سے مطمئن نہیں ہیں ہمیں خدشہ ہے کہ انصاف نہیں ملے گا ، ٹریبونل معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ درخواست دہندگان نے کہا کہ انہوں نے جنرل الیکشن 2024 میں بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More