اسٹاک مارکیٹ میں 76 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مہنگا

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، 76 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں 221 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 76 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ،انڈیکس 681 پوائنٹس کمی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 75 ہزار 879 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More