عمران خان ، شاہ محمود ، اسد عمر توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات سے بری

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 مقدمات میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت کی۔

شیخ مجیب الرحمان ویڈیو معاملہ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور اسد عمر عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ تمام ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کیں ، عدالت نے اسد عمر ،علی محمد خان اور مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

عمران خان ، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف دونوں مقدمات تھانہ گولڑہ میں درج تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More