لاپتہ افراد کے کیسز ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز کی براہ راست سماعت کیلئے لائیو اسٹریمنگ لنک جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نےلاپتہ افراد کےکیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں ، عدالت نے احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کا حکم تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادسے متعلق رپورٹ طلب کر لی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بھی بعض کیسز کی سماعت براہ راست نشر کی گئی تھی جس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت بھی براہ راست نشر کی گئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More