پی ٹی آئی رہنما تنویر اسلم راجہ گرفتار

ہم نیوز  |  Jun 03, 2024

تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما تنویر اسلم راجہ کو  گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے تنویر اسلم راجہ پر ریلی نکالنے، اہم شاہراہ بند کرنے اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھاپائی کا الزام ہے،تنویر اسلم راجہ نے مین شاہراہ بند کر کے کارکنان کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر اکسایا۔

گلگت بلتستان ، آزادکشمیر ،اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار،شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نہ ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان شیخ مجیب الرحمان ہیں اور نہ موجودہ حالات 1971 والے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت ہیں جس سے انتخابی نشان چھین کر جمہوریت پر حملہ کیا گیا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا سنہ 1971 کے حالات سے کوئی موازنہ نہیں بنتا اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب الرحمان ہیں۔ اس معاملے پر ہمارا نقطہ سیاسی ہے۔

تیل برآمدکرنے والے ممالک کا پیداوار میں کمی رکھنے پر اتفاق

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اربوں روپے اگر چرائے گئے تو یہ تو براہِ راست مفاد عامہ کا کیس ہے۔ آج کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ ہونی چاہیے تھی، بتایا نہیں گیا کہ کیس کی لائیو اسٹریم کیوں نہیں ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ یہ اہم کیس ہے، کوئی امر معنی نہیں کہ لائیو اسٹریم کی اجازت نہ دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ وہ انصاف کے لیے جتنے مرضی دلائل دیں۔

رئیل سٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس بڑھانے کی تیاری

علی محمد خان نے مزید کہا کہ کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ کیس ٹیکنیکل ہے، اس میں عوامی مفاد کا معاملہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More