نادیہ خان کپڑوں سے پرائز ٹیگ کیوں نہیں ہٹاتی؟؟

سچ ٹی وی  |  Jun 01, 2024

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان اپنا عجیب و غریب نفسیاتی مسئلہ بتا کر پھنس گئیں۔ اداکارہ نے اپنی عجیب وغریب عادت سے پردہ اٹھا دیا، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

اس کلپ میں انہیں نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے اور اپنا وارڈ روب دکھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،

اسی دوران نادیہ خان کے مختلف کپڑوں پر لگا پرائس ٹیگ بھی نظر آ جاتا ہے۔

جس پر اداکارہ انکشاف کرتی ہیں کہ یہ ان کی عادت ہے کہ کپڑوں سے پرائس ٹیگ نہیں نکالتیں اور انہیں ایسے ہی استعمال کرتی ہیں۔

ان کے اس انکشاف پر پروگرام میں موجود دیگر فنکار و میزبان حیران رہ جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ جب کسی تقریب میں یہ لباس پہنتی ہیں تو ٹیگ نظر نہیں آتا؟

نادیہ خان نے بتایا کہ نہیں یہ ان کی عادت ہے، انہیں ایسے ہی کپڑے پہننا پسند ہے اور اب عادت ہوگئی ہے،کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے،

اس عادت سے ان کے شوہر فیصل بھی چڑتے ہیں اور ٹیگ کاٹ دیتے ہیں جس پر اکثر غصہ بھی کرتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین میزبان و اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کفن بھی ایسے ہی ٹیگ لگاکے پہننا،

جبکہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ کپڑے ڈیزائنر ڈریس ہیں جو کچھ دیر کے لیے مانگ کے شو میں لائی ہیں اور انہیں یہ جوڑے واپس کرنے ہیں اس لیے ٹیگ لگا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More