پاکستانی نوجوان نے مصنوعی بازو ایجاد کر لیا

سچ ٹی وی  |  Jun 01, 2024

پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو بنا کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا، مذکورہ مصنوعی بازو مارکیٹ میں دستیاب بازؤں کی نسبت سستا اور پائیدار ہے۔

اردن میں مقیم 17 سالہ عبداللہ خواجہ نامی طالب علم کا تعلق پشاور سے ہے،  عبداللہ خواجہ نے اپنی اس کاوش کے بارے میں آّگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے ہمراہ اردن میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں گیا تھا جہاں میں نے ہاتھوں سے محروم مختلف لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس بات کا خیال آیا۔

عبداللہ خواجہ کے مطابق جب میں نے مارکیٹ سے اس کی قیمت معلوم کی تو وہ زیادہ تھی پھعر میں نے فیصلہ کیا کہ اب تھری ڈی ڈیزائننگ کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی بازو تیار کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بازار میں ملنے والے بازوؤں کی نسبت میرا تیار کیا ہوا بازو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور پائیدار ہے۔

یہ بازو پٹھوں کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے اور یہ تین کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More