چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سچ ٹی وی  |  May 31, 2024

کچھ ہفتے قبل اوپن اے آئی نے اعلان کیا تھا کہ جلد صارفین کو ایسے فیچرز مفت دستیاب ہوں گے جن کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

اب یہ تمام فیچرز چیٹ جی پی ٹی کو مفت استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ 13 مئی 2024 کو اوپن اے آئی کی جانب سے نیا فلیگ شپ اے آئی ماڈل جی پی ٹی 4o (فور او) متعارف کرایا گیا تھا۔

اس موقع پر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ صارفین کو چیٹ جی پی 4 اے آئی چیٹ بوٹ کے فیچرز تک مفت رسائی ملے گی، جو 20 ڈالرز ماہانہ ادا کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین براؤز، ویژن، فائل اپ لوڈز، کاسٹیوم جی پی ٹیز اور data analysis جیسے خصوصی فیچرز مفت استعمال کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان فیچرز سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کے اہم ترین فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جیسے دستاویزات کو اپ لوڈ کرکے ان کا خلاصہ دیکھ سکیں گے یا انٹرنیٹ سرچز کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں اوپن اے آئی نے اے آئی چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے سائن اپ کی شرط ختم کر دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More