ریمبو سے زیادہ متقی انسان نہیں دیکھا.. صاحبہ نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے اور کیا کہا؟

ہماری ویب  |  May 28, 2024

"پہلے میری فلمیں فلاپ ہوتی تھیں لیکن پھر ریمبو کے ساتھ فلم کی جو بہت کامیاب ہوئی. اس کامیابی کے پیچھے میرا نہیں بلکہ میرے شوہر کا ہاتھ تھا"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ صاحبہ کا جنھوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے شوہر اور اداکار افضال علی (ریمبو) کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے.

ایک سوال کے جواب میں صاحبہ نے بتایا کہ جب سے میری شادی ہوئی ہے تو میں انہیں ان کے نام کے بجائے سنیں جی کہہ کر پکارتی ہوں.

صاحبہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ہمارے گھر کوئی بیمار ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ کسی اچھے مذہبی آدمی سے دعا کرواؤ..اس وقت میرے ذہن میں صرف اپنے شوہر کا خیال آتا ہے کیونکہ میں نے آج تک ان سے زیادہ متقی، پرہیز گار شخص نہیں دیکھا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More