ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی ریلیز، ’استاد مزہ نہیں آیا‘

اردو نیوز  |  May 07, 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اور اس حوالے سے جہاں اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں اپنے اپنے سکواڈ کا اعلان کر رہی ہیں وہیں ٹیموں کی جانب سے نئی جرسی (کِٹ) ریلیز کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہےٓ۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھی نئی آفیشل جرسی ریلیز کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کی شام کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جرسی لانچ کرنے کی تقریب منعقد کی جس میں کپتان بابر اعظم کو نئی جرسی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے بعد پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤںٹس پر بھی ٹی20 ورلڈ کپ کی آفیشل جرسی کو ریلیز کر دیا۔

پی سی بی نے اس نئی جرسی کا نام ’میٹرکس جرسی‘ رکھا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی نئی جرسی میں گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح اس میٹرکس جرسی کے درمیان میں انگریزی میں ’پاکستان‘ لکھا ہوا ہے جبکہ جرسی کے بائیں جانب کرکٹ پاکستان کا لوگو اور دائیں طرف ٹی20 ورلڈ کپ کا آفیشل لوگو بنا ہوا ہے۔ 

پی سی بی نے اس نئی جرسی کا نام ’میٹرکس جرسی‘ رکھا ہے (فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ)

 آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو ڈیلاس میں میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔

ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنے پہلے آئرلیںڈ اور پھر چار ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کرکٹ شائقین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایکس صارف عروج جاوید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’استاد مزہ نہیں آیا۔‘ 

سکرین شاٹ

فہد جمال اپنی پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ ’اچھی ہے۔ اتنی بھی اچھی نہیں ہے۔ اس سے زیادہ اچھی ہو سکتی تھی۔ میں اسے 10 میں سے 6 نمبر دوں گا۔‘ 

سکرین شاٹ

ایکس صارف کاشف فرید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ تو بہت شاندار ہے۔ یہ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں حاوی ہونے کے لیے تیار ہے۔ آؤ چلیں۔‘ 

Caption

حامد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تھوڑی عجیب لگ رہی ہے لیکن میں تب ہی کوئی فیصلہ کر پاؤں گا جب اس کِٹ میں کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔‘ 

سکرین شاٹ

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More