پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کو اہم ذمے داری سونپ دی گئی۔
پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔ عفت عمر کو صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق حکومتِ پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو ثقافتی مشیر مقرر کر دیا ہے۔
نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ عفت عمر کو لاہور میں واقع الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی دیا گیا ہے۔