متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ

اے پی پی  |  May 03, 2024

ابوظہبی ۔3مئی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں موسلا دھار بارش کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر13 پروازیں منسوخ اور 5 کو دیگر ہوائی اڈوں پر روانہ کر دیا گیا ۔

اردو نیوز کے مطابق دبئی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ایئرپورٹ آنے سے قبل ایئرلائن کمپنی سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ایمریٹس ایئرلائن نے کہا ہے کہ جمعرات کو 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے اپنی پروازوں کے نئے شیڈول سے متعلق رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ امارات میں غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث تمام سکول بند ہیں اور پبلک ایونٹ معطل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بعض شہروں میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More