اقوام متحدہ میں روس کا غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

اقوام متحدہ ۔2مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ میں روس نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے اجتماعی قبروں کے بارے میں حال ہی میں خوفناک رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ روسی سفارت کار نے نوٹ کیا کہ غزہ کی پٹی کے بہت سے شہر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، ہسپتالوں اور اسکولوں کو “زمین پر گرا دیا گیا ہے۔

یواین ایم اے ایس ے اندازوں کے مطابق غزہ کو نہ پھٹنے والے بارودی مواد سے پاک کرنے میں 14 سال لگیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل ۔غزہ تنازعے کے خاتمے بارے میں کسی دیرپا معاہدے تک پہنچنے کے امکانات مبہم ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More