سعودی عرب ، وزیر خارجہ کا سوڈانی آرمی چیف اور ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر سے ٹیلی فونک رابطہ، ملک کی موجودہ صورتحال بارے تبادلہ خیال

اے پی پی  |  May 02, 2024

ریاض ۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےسوڈان کی خودمختاری کونسل کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرھان اور ریپڈ سپورٹ فورس کے فرسٹ کمانڈر محمد حمدان دقلو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطوں کے دوران سوڈان کی موجودہ صورتحال میں تازہ پیش رفت اور سوڈانی عوام پر ان کے اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر خارجہ نے سوڈان اور اس کے عوام کو مزید تباہی سے بچانے اور وہاں کی انسانی صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کےلیے کام کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔ان کا کہنا تھا سوڈانی عوام کے مفادات کو ترجیح دینا، ریاستی اداروں اور سوڈان کے تحفظ کےلیے لڑائی کو روکنا ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More