سعودی عرب ،ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ

اے پی پی  |  May 02, 2024

ریاض ۔2مئی (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز(بی آئی ای) کے سیکریٹری جنرل دیمتری کرکینٹز نے ملاقات کی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی تیاریوں اور ایکیوپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے بعد دیمتری کرکینٹز نے ایکس پر جاری بیان میں لکھاکہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ ایکسپو2030 کی تیاریوں پر تبادلہ خیال میرے لیے اعزاز ہ ہے اور بی آئی ای اور سعودی عرب ایکسپو 2030 کو مملکت، خطے اور دنیا کےلیے ایک زبردست کامیابی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے باضابطہ طورپر گزشتہ سال اکتوبر میں ورلڈ ایکسپو کی میزبانی کےلیے درخواست جمع کرائی تھی۔

اس موقع پر وزیرمملکت، کابینہ کے رکن اور رائل کمیشن فار دی سٹی ریاض کے قائم مقام سی ای او انجینیئر ابراہیم السلطان اور پبلک انویسٹنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More