فلپائن،کنویں میں مٹی تلے دب کر 2 مزدور ہلاک

اے پی پی  |  May 01, 2024

منیلا۔1مئی (اے پی پی):فلپائن کے صوبہ کوئزون میں دو مزدور کنویں میں زندہ دفن ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ۔شنہوا کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نےمیڈیاکو بتایا کہ صوبہ کوئزون کے شہر کالاؤگ میں چار مزدور کنویں کے اندر کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک کنویں کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں چاروں مزدور مٹی کے نیچے دب گئے تاہم ریسکیو کارروائی کے دوران 2مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے طویل آپریشن کے بعد ہلاک ہونے والےمزدوروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس زمین کے مالک سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ کھدائی کی سرگرمی کے مقصد کا تعین کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More