چار سو کلو سونے کی چوری ۔۔ چوری کا اسٹائل نیٹ فلکس سیریز جیسا

ہماری ویب  |  Apr 29, 2024

کینیڈا میں ایک بڑی چوری کی واردات سامنے آئی جس نے نیٹ فلکس کی ایک مشہور فلم منی ہائسٹ کی یاد تازہ کردی۔

کینیڈا میں چوری کی ایک بڑی واردات میں حالیہ دنوں میں اُس وقت پیش رفت سامنے آئی جب کینیڈین پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لینے جبکہ دیگر تین افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اعلان کیا۔

واقعہ یہ تھا کہ 17 اپریل 2023 کو کینیڈا کی پولیس نے ملک کے ایک مصروف ایئر پورٹ سے 2 کروڑ 20 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کا سونا اور 27 لاکھ کینیڈین ڈالر (جو لگ بھگ ساڑھے چار ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں) چرانے کے کیس میں 6 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں ہتھیار بھی برآمد کرلیے۔

اس واردات کی تفتیش گذشتہ سال ستمبر میں اُس وقت آگے بڑھی جب امریکہ سے ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا جس پر الزام ہے کہ وہ چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور تھا جس کے پاس سے درجنوں بندوقیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔

کینیڈین اور امریکی تفتیش کار گذشتہ ایک سال سے اس کیس پر مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں اور ان تحقیقات کو ’پراجیکٹ 24 کے‘ کا خفیہ نام دیا گیا تھا۔

گذشتہ ایک سال کے دوران پولیس نے چوری شدہ سونے میں سے 90 ہزار ڈالر مالیت کا خالص سونا برآمد کیا ہے۔ پولیس نے چھاپوں کے دوران سونے کو پگھلانے والے آلات، جبکہ چار لاکھ 30 ہزار کی چوری شدہ کرنسی بھی برآمد کی ہے۔ برآمد شدہ رقم کے بارے میں پولیس نے کہا ہے کہ یہ چوری شدہ سونے کو فروخت کرنے سے حاصل ہوئی تھی۔

اس کیس میں گرفتار پانچ دیگر مشتبہ افراد میں ایئرکینیڈا کے دو سابق ملازمین بھی شامل ہیں۔

گرفتار افراد میں سے دو کی شناخت 54 سالہ پرمپال سدھو اور 31 سالہ سمر پریت پنیسر کے ناموں سے ہوئی۔باقی تین افراد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

چوری کب اور کیسے ہوئی؟

سی بی سی نیوز کے مطابق 17 اپریل 2023 کی شام کو ’برنکس کینیڈا‘ نامی کمپنی ایئرپورٹ پر موجود سونا دوسرے مقام پر لے جانے والی تھی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل ایک نامعلوم شخص نے جعلی ایئر ویز بل دکھا کر سامان تک رسائی حاصل کر لی۔ چوری کی اس واردات کے لیے پانچ ٹن وزنی ٹرک کا استعمال کیا گیا۔

فضائی کمپنی ایئر کینیڈا کے خلاف کیے جانے والے مقدمے میں مزید کہا گیا کہ جہاز سے اتارے جانے کے 42 منٹ بعد قیمتی سامان چوری ہوا۔

ائیرپورٹ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چوروں نے ان کی ڈومین کے باہر موجود ایک گودام تک رسائی حاصل کی جو کسی تیسرے فریق کو لیز پر دیا گیا ہے۔

جن پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے رہا کیا گیا ہے ان میں 54 سالہ پرمپل سدھو، 40 سالہ امت جلوٹا، 43 سالہ عماد چودھری، 37 سالہ علی رضا اور 35 سالہ پرست پرملنگم شامل ہیں۔

کینیڈا بھر میں 31 سالہ سمرن پریت پنیسر، 36 سالہ ارچت گروور اور 42 سالہ ارسلان چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More