چین کے ضلع ڈیچینگ میں ثقافتی اور سیاحتی صنعت کی ترقی بارے کانفرنس

اے پی پی  |  Apr 29, 2024

بیجنگ۔29اپریل (اے پی پی):چین کے صوبہ شان ڈونگ کے ضلع ڈیچینگ میں ثقافتی اور سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی بارے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا تھیم ’’دا لینڈ آف گریٹ ورچو بیہولڈز دا کینال ونس مور‘‘ تھا ،جس میں سائوتھ کینال کے ڈیزہو سیکشن کے ثقافتی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کو دوبارہ تخلیق کیا گیا اور سرگرمیوں کی ایک سیریز کو منظم کرتے ہوئے’’ٹو ریورز ہینڈ ان ہینڈ ‘‘ منصوبے کے نتائج کو اجاگر کیاگیا۔

میونسپل پارٹی کے سیکرٹری تیان ویڈونگ نے کانفرنس کا فتتاح کیا جس میں پارٹی کے اراکین، عہدیداروں اور مقامی اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ میونسپل پارٹی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری، میئر ژہو کئیگو نے کہا کہ شان ڈونگ صوبے کی ثقافتی اور سیاحتی صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی کانفرنس ڈیز ہو میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی ہے۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس موقع کو یلو ریور، گرینڈ کینال نیشنل کلچرل پارک ہینڈ ان ہینڈ پراجیکٹ کے اعلیٰ معیار کے نفاذ کو قابل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنہری سائن بورڈ کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے ہم صوبہ شانڈونگ کی روایتی ثقافت کو مزید گہرائی میں دیکھیں گے، اعلیٰ معیار کے منصوبے بنائیں گے، ثقافتی وسائل کا بھرپور استعمال کریں گے، نئی اور زندہ ثقافتی کہانیاں سنائیں گے اور ثقافتی صنعت کو بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے مہمانوں کو ڈیزہو کا دورہ کرنے، اس کی ثقافتی تاریخ کو اجاگر کرنے ، اس کے قدیم اور تاریخی مناظر سے لطف اندوز ہونے، خطے کی متحرک اور متنوع لوک روایات سے منسلک ہونے اور متحرک صنعتی توانائی کا مشاہدہ کرنے کی دعوت دی۔

میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈیچینگ ڈسٹرکٹ کی پارٹی کمیٹی کے سیکرٹری ژانگ زی زونگ نے اپنی تقریر کے دوران ایک اہم سفارش کی۔ شہر کے ہائی سٹار ہوٹلوں، رہائش کی سہولت کی فہرست ،2024 نئے ٹورسٹ ہوٹلوں اور صنعتی سیاحت کی فہرست جاری کی گئی۔ سائٹ پر18 ثقافتی اور سیاحتی منصوبوں سمیت ایک اہم منصوبے پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی، جن کی کل سرمایہ کاری 5.642 بلین آر ایم بی ہے ۔

اس کے علاوہ ثقافتی سیاحت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں معاونت کے لیے مالیاتی اداروں کے درمیان دستخطی تقریب بھی منعقد ہوئی۔شہر کے ثقافتی سیاحتی گروپ نے شانڈونگ کلچرل ٹورازم انویسٹمنٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایک سٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس نے ووچینگ کاؤنٹی حکومت اور فور ویمنز ٹیمپل جنکشن پروجیکٹ مینجمنٹ بیورو کے ساتھ مشترکہ ایکشن پلان پر بھی دستخط کئے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More