یورپی یونین کا بھارت سے درآمد کی جانیوالی 527فوڈ پروڈکٹس میں زہریلے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف،سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھی کینسر کا سبب بننے والی بھارتی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

برسلز۔24اپریل (اے پی پی):یورپی یونین نے بھارت سے درآمد کی جانیوالی 527فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی 527 فوڈ پروڈکٹس میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں۔یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی یہ رپورٹس ستمبر 2020سے روں سال اپریل کے دوران میڈیا میں شائع ہوئی ہیں جن سے بھارتی اشیائے خوردونوش کے مضر صحت ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ گئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی مصنوعات میں ایتھیلین آکسائیڈجیسا مہلک کیمیکل پایاگیا جو کہ ایورسٹ اور ایم ڈی ایچ برانڈز کے مصالحہ جات میں موجود تھا ۔ایتھیلین آکسائیڈ، بنیادی طور پر زراعت میں کیڑے مار اورجراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ ایتھیلین آکسائیڈ کا استعمال معدے اور چھاتی کے کینسر، پیٹ کی انفیکشن اور دیگر بیماریوں کاباعث بنتا ہے ۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سنگاپور اور ہانگ کانگ نے بھی اتھیلین آکسائیڈکی موجودگی کی وجہ سے بھارت سے ایم ڈی ایچ پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایوریسٹ فوڈ پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے مصالحہ جات کی درآمد پابندی عائد کی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More