سعودی وزیر خارجہ خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچ گئے

اے پی پی  |  Apr 22, 2024

ریاض۔22اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان لکسمبرگ پہنچ گئے،وہ خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطحی فورم میں شرکت کریں گے۔

ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور علاقائی تعاون سے متعلق اعلیٰ سطح کے فورم میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچ گئے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان فورم کے شرکا کے ساتھ خلیجی ریاستوں اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں اور کثیر الجہتی رابطہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال ،علاقائی اور بین الااقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کے علاوہ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More