عالمی حالات کے پیش نظر دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے، نیٹو

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

برسلز۔19اپریل (اے پی پی):نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔ تاس کے مطابق سٹولٹن برگ نے برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہالینڈ کے نگران وزیراعظم مارک روٹ ،ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈریکسن اور چیک وزیراعظم پیٹر فیالا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔

انہوں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور خطے پر اس کے منفی اثرات سمیت یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ نیٹو رکن ممالک دنیا کی مجموعی عسکری قوت کا نصف ہیں جو کہ قابلیت میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہے۔

سٹولٹن برگ نے یوکرین میں جاری جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق کہا کہ نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہماری مجبوری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More