اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کامشرقی جمہوریہ کانگو میں جاری جنگ پر توجہ دینے کا مطالبہ

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

گوما ، ڈی آر کانگو ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے سربراہ نےمشرقی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی ) کے شمالی کیوو صوبے میں جاری جنگ پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے شمالی کیوو کے دارالحکومت گوما کے مضافات میں داخلی طور پر بے گھر ہونے والے کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 23 مارچ تحریک کے باغیوں کے حملوں سے بے گھر ہونے والے متاثرین سے ملاقات کی۔

انہوں نے تنازعات کی بنیادی وجوہات پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن کے حصول کے لیے اقدامات کر نے چاہیے ۔ واضح رہے وولکر ترک کانگو کی حکومت کی دعوت پر جمہوریہ کانگوکے سرکاری دورے پر ہے۔ وہ دارالحکومت کنشاسا میں صدر فیلکس شیسیکیڈی اور سینئر حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More