فلسطین کو اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی، امریکا

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

سیول ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نےکہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت مشرق وسطی کے تنازعے کے دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔ رائٹرز کے مطابق انہوں نےسیئول میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ انہیں اقوام متحدہ کی ایسی قرارداد نظر نہیں آئی جس میں فلسطینی اتھارٹی کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی سفارش کی گئی ہو اور اس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی رہنمائی میں مدد ملے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت حاصل کرنے کی درخواست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ فلسطین کی اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دوریاستی حل میں مدد گار ثابت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو جوبائیڈن بھی واضح کر چکے ہیں کہ امریکا دوریاستی حل کی حمایت کرتا ہے اوراسے جلد از جلد نافذ کرنے کے لئے متحرک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More