اس جگہ جلد مسجد تعمیر کرنے جا رہا ہوں ۔۔ اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار داؤد کم نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا

ہماری ویب  |  Apr 16, 2024

جنوبی کورین معروف گلوکار و یوٹیوبر داؤد کم جو پانچ سال قبل دائرہ اِسلام قبول میں داخل ہوئے تھے، انہوں نے کوریا کے شہر انچیون میں ایک مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔

داؤد کم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کے لیے خریدی ہوئی زمین کے کاغذات اور زمین کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور اعلان کیا کہ وہ اس مقام پر مسجد تعمیر کروائیں گے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار آپ لوگوں کی مدد سے میں نے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین خرید لی ہے۔

کورین گلوکار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ دن آ گیا ہے اور اس جگہ پر جلد مسجد بن جائے گی۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں یہاں کورین عوام کے لیے نماز پڑھنے کی جگہ اور ایک اسلامی پوڈ کاسٹ اسٹوڈیو بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

داؤد کم نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ واقعی ایک بہت بڑا قدم ہے، اس لیے راستے میں بہت سی مشکلات درپیش ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میں اس دن تک اپنی پوری کوشش کروں گا جب تک کہ کوریا کی ہر گلی میں خوبصورت اذان گونجنے نہ لگے۔

کورین گلوکار نے آخر میں اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بتاتے ہوئے لکھا کہ مجھے مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے اس لیے اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم میرے بینک اکاؤنٹ میں اپنے عطیات بھیج دیں، شکریہ‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More