112 سال قبل ڈوبنے والے ٹائٹینک کے کھانے کا مینیو وائرل ، مینیو میں کون کونسی چیزیں شامل تھیں؟

ہماری ویب  |  Apr 12, 2024

بحری جہاز ٹائٹینک جو ہزاروں لوگوں کو لیے اپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ آدھی رات کو برفانی تودے سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوا اور سمندر کی گہرائیوں میں جاکر فنا ہوگیا تھا۔

ٹائٹینک سے متعلق آج بھی چرچہ ہوتا ہے اور نئی نئی چیزیں سامنے آتی رہتی ہیں، جیسا کہ اب ٹائٹینک کا کھانے کا مینیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

ٹائٹینک کے ڈوبنے کا واقعہ 14 اپریل 1912 کو پیش آیا تھا تاہم ڈوبنے سے قبل اس جہاز کے کھانے کے مینیو کی تفصیلات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ مینیو کارڈ ٹائٹینک کے فرسٹ اور تھرڈ کلاس کے مسافروں کا ہے، جس میں ناشتہ، دوپہر کے کھانے سے لے کر رات کے کھانے تک کی تفصیلات موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وائرل تصویر میں فرسٹ کلاس مسافروں کے مینیوکو دیکھا جاسکتا ہے جس میں مچھلی، انڈا، بکرے کا گوشت، ڈمپلنگز، سبزیوں سمیت مختلف پکوان شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More