دُنیا کے 10 امیر ترین کھرب پتیوں کی فہرست میں پہلا نمبر کس کا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 04, 2024

امریکی جریدے فوربزکی جانب سے دنیا کی امیر ترین کھرب پتی شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فرانسیسی کاروباری شخصیت برنالڈ ارنالٹ امراء کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

فوربز کے مطابق برنالڈ ارنالٹ کے اثاثوں کی مالیت 226ارب ڈالر ہے ، دوسرے نمبر پر اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک ہیں جن کے پاس 195 ارب ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں۔

دنیاکی امیر ترین شخصیات میں تیسرا نمبر ایمازون کے مالک جیف بیزوس کا ہے جن کے اثاثوں کی کُل مالیت 194 ارب ڈالرز ہے۔

فیس بک ویب سائٹ کے بانی مارک زکربرگ 177 ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود ہیں۔

فہرست میں پانچویں نمبر پر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے چیئرمین، چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور شریک بانی لیری ایلیسن براجمان ہیں، جبکہ چھٹے نمبرپرامریکی سرمایہ کار وارن بفیٹ ہیں۔

مائکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 128 ارب ڈالرزکے اثاثوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں جب کہ مائیکروسافٹ کے سابق سی ای او سٹیو بالمر آٹھویں نمبر پر ہیں جنہوں نے 2000 سے 2014 تک کمپنی سنبھالی۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی 116 ارب ڈالرز کے ساتھ نویں نمبر ہیں۔ اس سے پہلے وہ دسویں نمبر تھے۔

دسویں نمبر پر لیری پیج ہیں جنہوں نے 2019 میں گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن وہ بورڈ کے رکن اور کنٹرولنگ شیئر ہولڈر ہیں۔

فوربزکی رپورٹ کے مطابق امریکا 813 کھرب پتی شخصیات کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More