اسرائیل نے مارچ کے دوران غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے یومیہ اوسطاً159 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جو ضرورت سے بہت کم ہیں، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

اقوام متحدہ ۔2اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے قحط کے شکار غزہ میں مارچ کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے یومیہ اوسطاً159 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت دی جو علاقے کی ضرورت سے بہت کم ہیں۔شنہوا نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس کے غزہ کی صورتحال بارے ایکس پر جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مارچ کی دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کے اوسطاً 159 ٹرکوں کو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخلے کی اجازت ملی جو وہاں کی ضرورت سے انتہائی کم سطح کی مقدار ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک سے مصری سرزمین کے راستے غزہ بھیجی جانے والی امداد کا بیشتر حصہ اسرائیلی رکاوٹوں کی وجہ سے مصر میں اجازت کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ تل ابیب انتظامیہ نے جنوبی افریقا کے اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں غزہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اجازت دینے بارے بین الاقوامی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر عمل درآمد سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More