نیٹو اپنی پالیسی امریکا کے احکامات کے تحت بناتا ہے، روسی سکیورٹی اہلکار

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

ماسکو ۔2اپریل (اے پی پی):روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولے پیٹروشیف نے کہاکہ نیٹو اپنی پالیسی امریکا کے احکامات کے تحت بناتا ہے۔ تا س کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ نیٹو کی پوری پالیسی امریکا کی کمانڈ میں بنائی جا رہی ہے اور امریکا یہ نیٹو اتحاد کو یورپ میں اپنی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے اور اس براعظم کی سلامتی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنے سیٹلائٹس کی ناگزیریت کی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ امریکا کے زیر کنٹرول فوجی بلاک کا مقصد اقتصادی، معلوماتی اور دیگر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے خودمختار ریاستوں پر نام نہاد اجتماعی مغرب کا ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کا موجودہ وجود اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا کو اس اتحاد کے پیش نظر بہت سے خطرات لاحق ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More