سعودی عرب کی جانب سے شام میں ایرانی قونصلیٹ کو نشانہ بنانے کی مذمت

اے پی پی  |  Apr 02, 2024

ریاض ۔2اپریل (اے پی پی):سعودی عرب نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب کسی بھی جواز اور بہانے سے سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ حملہ بین الاقوامی سفارتی قوانین اور سفارتی استثنی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے دمشق میں اسرائیل کے مشتبہ میزائل حملے میں ایرانی سفارتخانے سے متصل عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں3 سینئر کمانڈروں سمیت 7 فوجی مشیر شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More