یوکرین کے راستے یورپ کو گیس کی یومیہ ترسیل 41.95 ملین مکعب میٹر ہے،روس

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

ماسکو۔1اپریل (اے پی پی):روس نے کہا ہے کہ اس کے کرسک ریجن سے بذریعہ یوکرین یورپ کو گیس کی یومیہ ترسیل 41.95 ملین (4 کروڑ 19 لاکھ 50 ہزار)مکعب میٹر ہے۔ تاس نے روس کی سرکاری گیس کمپنی ’’ گیز پروم ‘‘ کے نمائندے کی صحافیوں سے گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ اس کے کرسک ریجن کے سوڈزہ پمپنگ سٹیشن سے یورپ کو یومیہ 41.95 ملین مکعب میٹر گیس فراہم کی جارہی ہے،

ہفتہ( 30 مارچ کو) پمپنگ کا حجم 42.2 ملین کیوبک میٹر کے برابر تھا۔ واضح رہے کہ یوکرین کے ذریعے ٹرانزٹ لائن ہی مغربی اور وسطی یورپی ممالک کو روسی گیس کی فراہمی کا واحد راستہ ہے، نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے پمپنگ مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More