پوپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

ویٹی کن۔1اپریل (اے پی پی):کیتھولک چرچ کے سربراہ اور عیسیائیوں کے روحانی پیشواپوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق انہوں نے ایسٹر سنڈے کے خطاب کے دوران جنگوں سے پیدا ہونے والے مصائب پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ایک بار پھر غزہ جنگ میں ہونے والی اموات اور تباہی پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے جنگ بندی کے اپنے مطالبے کی تجدید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کی آنکھوں میں مزید کتنی تکلیفیں دیکھیں گے، ان جنگی علاقوں میں بچے مسکرانا بھول گئے ہیں۔ ان آنکھوں کے ساتھ بچے ہم سے پوچھتے ہیں، کیوں؟ یہ سب اموات کیوں؟ یہ سب تباہی کیوں؟ جنگ ہمیشہ سے ایک بے معنی چیز اور شکست ہوتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More