غزہ کی جنگ میں اب تک 600 اہلکار مارے جا چکے ہیں، اسرائیلی فوج

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

تل ابیب۔1اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہو نے والی غزہ کی جنگ میں اب تک اس کے 600 فوجی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجی کی طرف سےپیر کو جاری بیان میں غزہ میں لڑائی کے دوران 20 سالہ اسرائیلی فوجی اہلکار ناداو کو ہن کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ناداو کو ہن کی موت کے ساتھ ہی 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 600 ہو گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More