ترکیہ، صدر رجب طیب اردوان نےبلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

انقرہ ۔1اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےبلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ۔اردو نیوز کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ دو دہائیوں سے اقتدار میں رہنے کے بعد ان کی پارٹی کے لیے ووٹ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ملک بھر سے سامنے آنے والے جزوی نتائج میں ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کورجب طیب اردوان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی پر واضح برتری حاصل ہے۔

استنبول کے میئر اور اپوزیشن کے اہم رہنما اکرم امام اوغلو نے اپنی فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کل ہمارے ملک کے لیے بہار کا نیا دن ہے۔ترکیہ کے انتخابی کمیشن کی جانب سے آج (پیر کو )حتمی نتائج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More