مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، ماہرین صحت

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

لندن۔1اپریل (اے پی پی):ماہرین صحت نے کہا ہے کہ مصنوعی مٹھاس والے مشروبات دل کی دھڑکنوں کی بے قاعدگی کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔برطانیہ کے بائیو بینک (ہیلتھ ڈیٹا بیس) کی جانب سے کئے گئے مطالعے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جو افرادمصنوعی میٹھے مشروبات کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں دوسروں کی نسبت دھڑکنوں کی بےقاعدگی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

5 لاکھ افراد پر گی گئی تحقیق کے دوران ایک ہفتے میں کم از کم 1.8 لیٹر مصنوعی میٹھاس پینے والے افراد میں دل کی بےقاعدہ دھڑکنوں کا 20 فیصد پایا گیا جبکہ جن افراد کو عام چینی والے مشروبات پلائے گئے ان میں یہ خطرہ نصف یعنی 10 فیصد اور بغیر کسی چینی کی ملاوٹ کےپھلوں کے خالص جوس پینے والوں میں یہ خطرہ 8 فیصد تک دیکھا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More