سعودی عرب، بندرگاہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیپٹاگون گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

ریاض ۔1اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں بندرگاہ سے 10 لاکھ سے زیادہ کیپٹاگون گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں ضبا بندرگاہ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے 10 لاکھ ایک ہزار 131 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ گولیاں سعودی عرب آنے والے ٹرکوں میں سے ایک میں چھپائی گئی تھیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ گولیوں کو خربوزوں کے اندر ان کے بیچوں کی جگہ چھپایا گیا اور پھر ان خربوزوں کو شاپرز میں لپیٹ دیا گیا تھا۔اتھارٹی نے کہا کہ ضبط شدہ کیپٹاگون گولیوں کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ مشترکہ کوشش کے بعد ان ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More