اسرائیلی فوجیوں نے2 ہفتے تک جاری رہنے والی کارروائیوں کے بعد غزہ کے الشفاء ہسپتال کو خالی کر دیا

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

غزہ ۔1اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فوجیوں نے2 ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائیوں کے بعد غزہ کے الشفاء ہسپتال کو خالی کر دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال میں دوسری بار فوجی کارروائی کا آغاز اس دعوے کے ساتھ کیا تھا کہ یہاں بڑی تعداد میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں اور یہ کہ 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو بھی اسی ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔

اس دعوے کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں موجود عملہ ، مریضوں اور پناہ لینے والے افراد کو ہسپتال خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس کا محاصرہ کر لیا اوریہاں ٹینکوں سے گولہ باری کی ۔ اس کے بعد کے دنوں میں ہسپتال کے ارد گرد شدید لڑائی جاری رہی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک اچانک کارروائی کے دوران 100 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا تاہم انہوں نے اس بارے کوئی بات نہیں کی کہ اس کارروائی کے دوران کوئی اسرائیلی یرغمالی بھی رہا کرایا جا سکا یا نہیں ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More