نیٹو میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، آرمینیا

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

یریوان۔1اپریل (اے پی پی):آرمینیا نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی نہیں کررہا۔تاس کے مطابق یہ بات آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت مرزویان نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی نیٹو کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، ہم افغانستان میں قیام امن کی کارروائیوں میں حصہ لے رہے اور کوسوو میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہے ہیں ، یہ تعاون کا ایک فارمیٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک نیٹو میں شمولیت کے منصوبے کا تعلق ہے تو ہماراشامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More