عراق کے جرمن، امریکی کمپنیوں کے ساتھ گیس کے استعمال سے متعلق مفاہمت پر دستخط

اے پی پی  |  Apr 01, 2024

بغداد۔1اپریل (اے پی پی):عراق نے جرمن، امریکی کمپنیوں کے ساتھ گیس کے استعمال سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔شنہوا کے مطابق عراقی تیل کی وزارت نےجرمن سیمنز اور امریکی شلمبرگر کمپنیوں کے ساتھ عراقی تیل کے شعبوں میں متعلقہ گیس کے استعمال سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

دستخط کی تقریب کے دوران عراقی وزیر تیل حیان عبدالغنی نے کہا کہ ایم او یو بجلی کی پیداوار کے لیے منسلک گیس کو استعمال کرنے کے وزارت کے منصوبے سے مطابقت رکھتا ہے۔بیان میں وزیر کے حوالے سے کہا کہ ان معاہدوں کے ذریعے، وزارت کا مقصد ان کمپنیوں کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر متعلقہ گیس سے فائدہ اٹھانے کے اپنے منصوبے کو نافذ کرنا ہے۔132 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس کے ثابت شدہ ذخائر کے ساتھ، عراق اپنے گیس کے وسائل کو اہم ضرورتوں، خاص طور پر بجلی کی پیداوار میں پورا کرنے کے لیے استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More