رونالڈو سمیت سعودی پرو لیگ کے سٹارز  بحیرہ احمر پر چھٹیاں منا رہے ہیں

اردو نیوز  |  Mar 31, 2024

سعودی فٹبال پرو لیگ کے سپر سٹارز کرسٹیانو رونالڈو، روبرٹو فرمینو، فابینہو ٹیویرس اور روجر ایبنیز نے اپنے اہل خانہ کے  ہمراہ  بحیرہ احمر کے ساحل پر چھٹیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ریڈ سی کے ساحل پر قائم  لگژری ہوٹلوں میں قیام پذیر ہیں اور قریبی جزائر کی سیر کے ساتھ ساتھ واٹر سپورٹس میں بھی مصروف رہے۔

جورجینا  نے سعودی عرب کے بارے میں تعریفی کلمات پوسٹ کئے ہیں۔ فوٹو واسپرو لیگ کے سپر سٹارز نے ریڈ سی گلوبل کے سی ای او احمد غازی درویش کے ہمراہ ان کے ذاتی جہاز پر بحیرہ احمر کے جزیروں کے فضائی نظارے بھی کیے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کی پارٹنر ارجنٹائنی ماڈل جورجینا روڈریگیز چھٹیوں کے موقع پر  پرتگالی سپر سٹار کے ساتھ موجود ہیں۔

پرو لیگ سٹارز نے ریڈ سی جزائر کے فضائی نظارے بھی کئے۔ فوٹو واسسعودی عرب کے آفیشنل ٹورازم اکاؤنٹ VisitSaudi@  کو ٹیگ کرتے ہوئے جورجینا روڈریگیز نے ریڈ سی ریزورٹ سے سعودی عرب کے بارے میں تعریفی کلمات پوسٹ کئے ہیں۔

معروف سٹار جوڑوں کے ساتھ ان کے بچے بھی بحیرہ احمر کے ساحل پر فوٹو گرافی سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More