برطانیہ، لندن میں ایرانی صحافی پر چاقو سے حملہ، انسداد دہشت گردی یونٹ کی تفتیش

اے پی پی  |  Mar 31, 2024

لندن ۔31مارچ (اے پی پی):لندن میں ایران کے معروف صحافی پوریا زیراتی کو اُن کے گھر کے باہر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔ عرب پولیس کے مطابق لندن پولیس نے کہا کہ ایران کے انٹرنیشنل ٹی وی نیٹ ورک پر پروگرام ’لاسٹ ورڈ‘ کے میزبان پوریا زیراتی کو جسم کے مختلف حصوں پر چاقو کے وار سے متعدد زخم آئے جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے انسداد دہشت گردی کمانڈ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ تفتیش شروع کر چکے ہیں اور یہ واضح ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسی ایم آئی فائیو کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔پولیس کے انسداد دہشت گردی کے یونٹ کے سربراہ ڈومینک مرفی کا ایک بیان دیکھا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ہم کھلے ذہن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور اس حوالے سے متاثرہ شخص کے شعبے اور اس تنظیم کے دیگر ملازمین کو پہلے سے موجود خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے تفتیش انسداد دہشت گردی کمانڈ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے اس مرحلے پر ’میں اس بات پر زور دوں گا کہ ہم کچھ نہیں جانتے کہ متاثرہ شخص پر حملہ کیوں کیا گیا اور اس کی متعدد تفصیلات یا وضاحتیں ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے حالات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور اس دوران ہمارے سراغ رساں تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری ہماری ترجیح ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More