پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 اپریل کو اعصابی بیماری (آٹزم ) سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا

اے پی پی  |  Mar 31, 2024

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2 اپریل کو اعصابی بیماری (آٹزم ) سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا۔ آٹزم سے متاثر بچے اپنی زندگی میں مگن رہتے ہیں اور صلاحیتیں متاثر ہونے کے باعث معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

آٹزم سے متاثرہ بچوں میں بولنے، سمجھنے، سیکھنے کی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس بیماری کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن تا حال حتمی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ آٹزم کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سرکاری، نجی اور طبی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور آٹزم کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More