معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی، امارات کرکٹ بورڈ کی عثمان خان کے خلاف تحقیقات

اردو نیوز  |  Mar 28, 2024

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرنے والے پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹر عثمان خان کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کی بنا پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کھیلوں کی خبروں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ای سی بی عثمان خان کی بورڈ کے ساتھ معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہا ہے۔

ای سی بی اپنے اندرونی معملات کے علاوہ وائٹ ​​بال لیگز (ٹی10، آئی ایل ٹی 20 لیگ) جن میں عثمان خان نے مقامی کھلاڑی کے طور پر شرکت کی، ان کے متعلق بھی چھان بین کر رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق عثمان خان کی مبینہ خلاف ورزیوں کے متعلق فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں ہو گا جس کے کھلاڑی کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی سمجھا جا رہا ہے کہ ان تحقیات کے بعد عثمان خان کو لیگ کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایسا ممکن ہو جانے کے بعد عثمان خان منافع بخش کرکٹ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

معادے کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں عثمان خان کے ’ورک پرمٹ‘ پر بھی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خان ایک ورک پرمٹ کے تحت یو اے ای میں رہائش پزیر ہیں اور انہیں متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کے لیے قانونی شرائط پورا کرنے میں ابھی 14 ماہ کا انتظار کرنا ہے۔

دوسری طرف عثمان خان یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے معاہدے کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی۔ وہ سمجھتے ہیں کی ان کے معاہدے میں 30 دن کے نوٹس پیریڈ کے بعد ٹیم کو خیر آباد کہنے کی گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More