سعودی عرب میں قدیم مسجد چار صدیوں بعد بھی اصل حالت میں موجود، اس مسجد کی دیکھ بھال آج کون کرتا ہے؟ دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Mar 21, 2024

سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدیوں قدیم مسجد آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔ مذکورہ مسجد لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ ہر مسجد کی طرح یہ مسجد بھی اپنی مثال آپ نظر آتی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے حائل ریجن میں چار صدی پرانی قدیم تاریخی مسجد جس کی دیکھ بھال کے فرائض ’المطلق‘ خاندان کی جانب سے انجام دیئے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس تاریخی مسجد کو اس کی حقیقی شکل میں ہی بحال رکھا گیا ہے تاکہ اس سے ماضی سے رشتہ برقرار رہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی شہر حائل کے الحدریین محلے میں قائم تاریخی مسجد ’المطلق‘ علاقے کی سب سے قدیم مسجد شمار کی جاتی ہے۔

قدیم مسجد کے چوپی دروازے اور مٹی سےتیار کی ہوئی دیواریں آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہیں، مسجد کے در و دیوارعہد رفتہ کی قدیم داستانیں سمیٹے ہوئے ہیں۔

لکڑی کے تنوں سے بنے ہوئے ستون اور تنوں پر مشتمل چھت عہد رفتہ کی یاد تازہ کرتی ہیں جبکہ مسجد کا اندرونی صحن کچی مٹی کا ہے جس پرجائے نمازیں بچھی ہیں۔

مٹی اور گارے سے بنی مسجد کا مجموعی رقبہ 200 مربع میٹر ہے اس میں 100 افراد کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، مسجد جو کہ ’مطلق‘ خاندان سے وابستہ ہے کو عہد رفتہ کی طرز تعمیر کو اجاگر کرنے کیلیے خاندان کے افراد کی جانب سے مثالی کوششیں کی گئی ہیں۔

مسجد میں ہوا اور روشنی آنے کے لیے خاص طور پر کھڑکیاں اور روشن دان بھی بنائے گئے ہیں، مسجد کا ممبر اور محراب مستطیل شکل کا ہے جو اس عہد کی طرز تعمیر کی عکاسی کررہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More