کنگز فٹ بال کپ: سیمی فائنل میں الہلال اور اتحاد کا مقابلہ ہو گا

اردو نیوز  |  Mar 18, 2024

سعودی عرب میں ہونے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کنگز کپ کے سیمی فائنل میں ریاض کے الہلال کلب کا مقابلہ جدہ کے الاتحاد کلب سے ہوگا۔

عرب نیوز کے مطابق کنگز کپ کا دوسرا سیمی فائنل ریاض کے النصر کلب اور ایسٹرن ریجن کے الخلیج کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کنگز کپ کے دونوں سیمی فائنلز کی تاریخوں کی تصدیق کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

ریاض اور جدہ  کی ٹیموں کے درمیان اس سیزن میں چھٹا مقابلہ ہوگا، ابتدائی مقابلے الہلال کلب نے جیتے ہیں۔

دونوں کلبز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2023 کے کنگ سلمان کلب کپ کے دوران اگست میں ہوا تھا جس میں الہلال کلب نے ایک کے مقابلے میں 3 گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔

الہلال نے حالیہ سیزن میں اتحاد کلب کے خلاف کھیلے جانے والے سعودی پرو لیگ کے دونوں میچز بھی جیتے ہیں۔

ستمبر 2023 میں جدہ میں کھیلے جانے والے میچ میں الہلال نے 4-3  سے فتح حاصل کی اور سعودی پرو لیگ کے میچ میں 3-1 سے اتحاد کلب کو ہرایا۔

دونوں کلبوں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ اگست 2023 میں ہوا تھا۔ فوٹو سعودی فٹ بالالہلال نے اے ایف سی چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بھی اتحاد کو شکست دی ہے۔

النصر کلب اور الخلیج  فٹبال کلب اس سیزن میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گے۔ گذشتہ نومبر میں سعودی پرو لیگ میں کھیلے جانے والے میچ میں النصر کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کے گول سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More