کرکٹ میں ’سٹاپ کلاک‘ کا نیا قانون جس کی مسلسل خلاف ورزی پر پانچ رنز کی پینلٹی بھی ہوسکتی ہے

بی بی سی اردو  |  Mar 16, 2024

Getty Images’سٹاپ کلاک‘ ٹرائل دسمبر میں بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلے T20 انٹرنیشنل کے ساتھ شروع ہوا تھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے وائٹ بال (ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے) میچوں میں ’سٹاپ کلاک‘ کا ایک نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کا آغاز رواں سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے ہوگا۔

یکم جون سے آئی سی سی کے بورڈ نے تمام فل ممبر ٹیموں کے درمیان ہونے والے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اس سٹاپ کلاک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شامل ہو گا۔

اس گھڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اوور کے اختتام پر فیلڈنگ ٹیم کو 60 سیکنڈ کے اندر اندر نئے اوور کا آغاز کرنا ہوگا۔ اگر وہ تین بار ایسا کرنے میں ناکام رہے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو پانچ رنز دے دیے جائیں گے۔

آئی سی سی نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 2024 کے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ریزرو ڈیز ہوں گے۔

گروپ اور سپر ایٹ سٹیجز میں میچ صرف اسی صورت ممکن ہوگا کہ اگر دونوں ٹیموں کو کم از کم پانچ اوورز کی باری مل سکے۔ تاہم سیمی فائنل اور فائنل میں کم از کم 10 اوورز فی ٹیم باری ضروری ہوگی۔

Getty Imagesسٹاپ کلاک کا نیا قانون کیا ہے؟

سٹاپ کلاک سے مراد گراؤنڈ میں نصب کی جانے والی الیکٹرانک گھڑی ہے جو صفر سے 60 تک گنے گی۔ تھڑڈ امپائر یہ فیصلہ کرے گا کہ گھڑی کو کب شروع کرنا ہے۔

ہر ٹیم پر لازم ہوگا کہ 60 تک گنتی پوری ہونے سے پہلے نئے اوور کا آغاز کریں۔

گذشتہ دسمبر اس قانون کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچیز میں آزمایہ گیا تھا۔

آئی سی سی نے کہا کہ اس قانون کی وجہ سے ٹرائل کے دوران ایک ون ڈے میچ میں 20 منٹ بچائے گئے۔

فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو وقت پر اوور کا آغاز نہ کرنے پر دو دفعہ وارننگ دی جائے گی لیکن اگر اس کے بعد بھی وہ اگلے اوور میں دیر کرتے ہیں تو بیٹنگ کرنے والوں کو پانچ رنز دے دیے جائیں گے۔

شروع ہونے کے بعد اس گھڑی کو چند وجوہات کی وجہ سے کینسل یا ختم کیا جا سکتا ہے:

جب ایک اوور کے اختتام اور دوسرے کے شروع ہونے سے پہلے نیا بیٹر کریز پر آئےجب ڈرنکس بریک کی جائےجب امپائر فیلڈ پر موجود کسی فیلڈر یا بیٹر کو طبی امداد دےایسی صورتحال میں وقت ضائع ہو جس میں فیلڈنگ ٹیم کے پاس کوئی قابو نہ ہوکیا وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انڈین ٹیم کا حصہ ہوں گے؟فٹنس اور ورک لوڈ: ’اگر حفیظ کے لیے فٹنس اتنی اہم تھی تو پھر اعظم خان کو کیوں چنا گیا؟‘’دی پویلین‘: وہ پاکستانی کرکٹ شو جس نے انڈیا کے لوگوں کے دل جیت لیے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More