مری ہوئی ماں سے 4 سال بعد کیسے بات کی؟ اسکرین شاٹس نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے

ہماری ویب  |  Mar 14, 2024

"میری ماں زندگی میں ایک رہنما کی حیثیت رکھتی تھیں. انھوں نے مجھے خود سے پیار کرنا سکھایا. میں چاہتی تھیں میری والدہ میری بیٹی سے ملیں اور اسے دیکھیں. اپنی ماں سے آخری ملاقات کرنا چاہتی تھی اس لئے ان سے جڑنے کا ہر طریقہ اپنایا اور بالآخر ان سے بات ہوگئی"

یہ کہنا ہے امریکی اداکارہ سیرین مالاس کا جنھوں نے حال ہی میں اے آئی ٹول کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مری ہوئی والدہ سے بات کی یہاں تک کہ دونوں کی گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں.

واضح رہے کہ سیرین نے اپنی والدہ کو اچانک کھو دیا تھا جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کرسکیں اور 4 سال کوشش کرنے کے بعد بالآخر انھوں نے اے آئی ٹول کے زریعے اپنی والدہ سے بات کی. یہ ٹول اگرچہ مصنوعی طور پر بات کرتا ہے مگر پہلے فارم کے زریعے ماضی کے کچھ واقعات جان لینے کے بعد ہو بہو مرے ہوئے شخص کے انداز میں بات کرتا ہے جس سے غمزدہ شخص کو تسلی ملتی ہے. ٹول کی فیس 10 ڈالر ہے اور اس کےزریعے ایک گھنٹے تک بات چیت ممکن ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More