اب آپ کا میسیج رہے گا اور بھی محفوظ ۔۔ واٹس ایپ نے کونسا نیا فیچر متعارف کرا دیا؟

ہماری ویب  |  Mar 13, 2024

مشہور میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو صارفین کی چیٹس کی سکیورٹی اور مضبوط کردے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر کو شامل کردیا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ واٹس ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو بھی اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

آج سے کئی قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے مطلع کردیا تھا کہ واٹس ایپ پر صارفین کی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے لیکن اب اس فیچر کے ذریعے اسے مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو رابطے کے نام یا گروپ کے نام کے نیچے ایک لاک آئیکن سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More