رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بند کی جائے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی اپیل

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

اقوام متحدہ۔12مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کو فوری طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے رمضان المبارک کے آغاز پر کہا کہ اگرچہ رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے اس کے باوجود غزہ میں قتل و غارت، بمباری اور خونریزی جاری ہے ۔ انہوں نےاپیل کی کہ غزہ میں جنگ بندی کر کے رمضان المبارک کا احترام کیا جائے اور جان بچانے والی امداد کی تیز رفتاری اور بڑے پیمانے پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں جاری تباہ کن اسرائیلی جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ رفح پر اسرائیلی حملہ غزہ کی صورتحال کو مزید خراب اور وہاں کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دے گا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ دنیا اور تاریخ دیکھ رہی ہے۔ ہم اس پر اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔ہمیں غزہ اموات میں اضافے کو روکنے کے لئے کام کرنا چاہیے، فلسطینی شہریوں کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More