امریکی ریاست ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Mar 12, 2024

واشنگٹن ۔12مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست ورجینیا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورجینیا سٹیٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ استرا 1125 نجی طیارہ ورجینیا کے باتھ علاقے میں گر گیا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، جس سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ وہ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے ہمراہ واقعے کی مشترکہ تحقیقات کریں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More